صہیونی آبادکاروں نے جمعرات کی صبح جنوبی نابلس میں لوبان الشرقیہ گاوں میں 12 فلسطینی کاروں کے ٹائر کاٹ ڈالے۔
شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکار سرگرمیوں کے انچارج غسان دغلس نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے متعدد گھروں کی دیواروں پر سپرے سے نسل پرستانہ فقرات لکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبادکاروں نے الحارہ التحتا گاؤں کے آس پاس کے علاقوں میں یہ جرائم انجام دئیے۔