جمعه 02/می/2025

فلسطین میں کرونا کے مزید 6 مریض جاں بحق،۔463 نئے کیسز کی تصدیق

پیر 13-جولائی-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےاور القدس میں کرونا کا شکار ہونے والے مزید چھ مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 463 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے کیسز میںا اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 5 ہزار 827 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران الخلیل شہر میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک 53 سالہ خاتون چل بسیں۔ قبل ازیں الخلیل شہر میں حلحول کے مقام پر کرونا کا شکار ہونے والے چار مریضوں کی وفات کی تصدیق کی گئی تھی۔

وزارت صحت کے مطابق حلحول میں فوت ہونے والے مریضوں میں دو خواتین تھیں جن کی عمریں 46 اور 53 سال تھیں۔ الخلیل میں فوت ہونے والے مریضوں کی عمریں 69،70 اور 95 سال تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی