فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہی روز میں کرونا کے تین فلسطینی مریض دم توڑ گئے
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں 58سالہ نبیل رشدی علی سلیم الغندور کرونا سے دم توڑ گئے۔
قبل ازیں سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 79 سالہ عبداللہ محمد العجل اور 72 سالہ سلیمان احمد سلیمان ابو شریف کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔