جمعه 15/نوامبر/2024

مصر: مرشد عام کو7 مقدمات میں 137 سال قید کی سزا،47 کیسز باقی

جمعرات 16-جولائی-2020

مصر کی اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مصر کی فوجی عدالتوں کی طرف سے جماعت کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع کو سات مقدمات میں اب تک 137 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے جب کہ 47 کیسز میں ان کے خلاف فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

اخوان المسلمون کے ترجمان طلعت فہمی نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ چار روز میں اخوان المسلمون کے مرشد عام کو دوسری بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ مصر میں عمر قید کی سزا پچیس سال مقرر ہے۔

مصر کی اپیل کورٹ نے منگل کے روز ڈاکٹر محمد بدیع کو فوجی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی عمرقید کی سزا کی توثیق کردی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مصر کی عدالتوں کی طرف سے مرشد عام کو اب تک سات مقدمات میں حتمی سزا سنائی جا چکی ہے جو مجموعی طورپر 138 سال قید بنتی ہے۔ ان کے خلاف مصر کی 8 گورنریوں کی عدالتوں میں قائم کردہ مزید 47 نام نہاد مقدمات کی سماعت جاری ہے اوران کے فیصلے آنا ابھی باقی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی