فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں کرونا کے مزید 463 کیسز سامنے آئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 83 سالہ ایک خاتون اور 76 سالہ شخص کرونا سے چل بسے جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 463 کیسز سامنے آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے اب تک 49 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 کرونا مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے چھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔فلسطین میں کرونا کے کل متاثرہ افراد کی تعداد 7080 ہوگئی ہے۔ان میں سے 1487 صحت یاب اور 49 فوت ہوئے ہیں۔