اسرائیلی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 8 مریض ہلاک اور 929 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال فروری میں اسرائیل میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایک ہی روز میں اس وبا سے سب سےزیادہ ہلاکتیں ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 8 مریض ہلاک اور 929 نئےمریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے 26 ہزار 323 مریضوں کی زندگی خطرے سے باہر ہے جب کہ 208 خطرے میں ہیں۔ ان میں سے 56 وینیٹی لیٹرپرہیں۔
جمعہ کی شام سے اسرائیل میں کرونا کی وجہ سے سخت لاک ڈائون لگایا گیا ہے جو رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔ کرونا کی وبا کا پھیلائو روکنے کے لیے گھروں اور رہائشی مقامات میں 10 سے زیادہ افراد اور گھروں سے باہر 20 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پرپابندی عاید کی گئی ہے۔ کرونا کیسز میں اضافے کے بعد اسرائیل میں کاروباری سرگرمیاں اور اسکول بند کردیے گئے ہیں۔