فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں کرونا کا شکار ہونے والے پانچ مریض صحت یاب ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزید کرونا کے تین مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے 61 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے تاہم کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔
رواں سال مارچ میں غزہ کی پٹی میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں 13 ہزار 387 مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 72 کے مثبت اور 13 ہزار 315 کے منفی آئے تھے۔