اسرائیلی ریاست میں کرونا کا شکار ہونے والے مزید چھ مریض ہلاک ہوگئے جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 392 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز مجموعی طور پر 1929 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 26 ہزار 323 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں 786 اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے شبے میں 1600 اسرائیلی فوجیوں کو چھٹی پرگھروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔