قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو 30 یہودی طلبا اور 52 دوسرے یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 80 سے زاید یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیر قبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے ساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 30 فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کیا ہے۔