پنج شنبه 01/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں کرونا ٹیسٹنگ مرکز مسمار کر دیا

بدھ 22-جولائی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح  الخلیل میں زیر تعمیر فلسطینی کرونا ٹیسٹنگ مرکز کو مسمار کر دیا۔

، مرکز کی تعمیر کی زمین کے مالک رائد مسوادی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ صہیونی فوجیوں نے صحت کی املاک کو مسمار کرکے اسکے سازوسامان کو ضبط کر لیا۔

مسوادی نے کہا کہ نئے کلینک نے الخلیل میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کرونا ٹیسٹنگ سروس کے طور پر کام کرنا تھا تاکہ الخلیل کے اسپتالوں پر دباؤ کو کم کای جاسکے۔

تین دن پہلے قابض صہیونی فوجیوں نے کام کی جگہ پر ہلہ بولا اور کام کو روکنے اور مسماری کے احکامات جاری کیے۔

مختصر لنک:

کاپی