شنبه 16/نوامبر/2024

فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

جمعہ 24-جولائی-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جمعرات کو یہودی طلبا سمیت درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی  فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  60 یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ 

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کے دھاووں کےساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 30 فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی