اسرائیل کی حزب اختلاف کے سربراہ اور ‘یش عتید’ کے صدر یائیر لبید نے وزیراعظم نیتن یاھو کو حکومت سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاھو استعفیٰ دے دیتے ہیں تو ہم 48 گھنٹوں کے اندر اندر حکومت تشکیل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
یائیر لبید نے ایک تقریب سے خطاب میں نیتن یاھو کو حکومت سے الگ کرنے پر زور دیا۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے یش عتید پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نیتن یاھو کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ نیتن یاھو حکومت چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور حالات ان کے قابو سے باہر ہیں۔
یائیر لبید نے دیگر سیاسی جماعتوں پر نیتن یاھو کو عہدے سے ہٹانے کی ضرورت پر زوردیا۔