فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں میں اسرائیلی ریاستی سرپرستی میں سرگرم قاتل گینگ کے عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ام الفحم اور یافا شہروں میں نامعلوم مسلح صہیونی گینگ کی اندھا دھند فائرنگ سے 35 سالہ خالد ولید حمد اور ام الفحم میں شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
اس واقعے سے چند گھنٹے قبل یافا شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ فلسطینی نوجوان علی حماد شہید ہوگیا۔
خیال رہے کہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف منظم قاتل گینگ گذشتہ کچھ عرصے سے سرگرم ہے جو فلسطینیوںکی منظم اور سرکاری سرپرستی میں نسل کشی کررہا ہے۔
روازانہ کی بنیاد پر اس طرح کے جرائم کے باوجود اسرائیلی پولیس اور دیگر ادارے دانستہ طور پر خاموش تماشائی ہیں اور قاتل گینگ کو تحفظ دے رہے ہیں۔
رواں سال اندرون فلسطین میں قاتل گینگ کی دہشت گردی کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 51 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔