فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں تحریک فتح کے ایک مقامی رہ نما کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔
مرکزاطلاعات فسطین کے مطابق غرب اردن کےشمالی شہر سے تعلق رکھنے والے فتحکے رہ نما اور بلاطہ میں جماعت کے سیکرٹری جنرل عماد دویکات کو سپر مارکیٹ کھولنے کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کے دوران گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فتحاوی رہنما کے قتل کے بعد بلاطہ شہر میں شہریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے تمام سڑکیں بلاک کردیں اور قاتل سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ادھر نابلس گورنری کے گوگورنر میجر جنرل ابراہیم رمضان نے بتایا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ تحریک فتح کے ایک مقامی سیکرٹری عماد الدین دویکات پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میںمارے گئے ہیں۔ ہم اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے۔ انہوںنے عماد کےقتل کو افسوسناک واقعہ قرار دیا۔