یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی فوج کا لبنان کے اندر گھس کر سموک بموں سے حملہ

پیر 27-جولائی-2020

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کفر شعبا کے پہاڑے علاقے میں موجود عسکری گروپوں کے کیمپوں پر اسموک بم برسائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرئیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حاصبیا کے نواحی علاقے العرقوب میں ایک لبنانی فوجی مرکز پر اسموک بموں سے حملہ کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی فوج کے رویسٹ العلم کیمپ پر دھواں چھوڑنے والے گولے برسائے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کے عام جنگی طیارے اور ڈرون طیارے بھی لبنان کی فضائی حدود میں‌گھس کر لبنان کی خود مختاری کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس کارروائی پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں‌کیا گیا۔ہفتے کی شام سے اسرائیلی فوج نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی شروع کی تھی اور اب تک اسرائیل لبنان کی فضائی حدود کی 29 خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی