جمعه 02/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے مزید ایک ہزار کیسز کی تصدیق

منگل 28-جولائی-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک میں کرونا ایک مریض چل بسا جب کہ 1039 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزرات صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں اب تک کرونا کے کیسز کی تعداد 62 ہزار 626 ہوگئی ہے۔ ان میں 317 صہیونیوں‌کی حالت خطرے میں ہے اور 104 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ صہیونی ریاست میں کرونا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 473 ہوگئی ہے۔
کرونا کا شکار ہونے والے 14 ہزار صہیونیوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھیجا گیا ہے۔
 

مختصر لنک:

کاپی