جمعه 15/نوامبر/2024

جیل کی سختیاں بھی فلسطینی قیدیوں کو تحصیل علم سے نہ روک سکیں

منگل 28-جولائی-2020

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو جہاں صہیونی خون خوار جلادوں کے غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے وہیں فلسطینی تمام تر مشکلات کے علی الرغم تحصیل علم کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019ء اور 2020ء کے تعلیمی سیشن میں القدس اوپن یونیورسٹی کے تحت 25 فلسطینیوں نے گریجوایشن کا امتحان پاس کیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے لیے وضع کردہ تعلیمی پروگرام کی طرف سے رواں سال گریجوایشن کرنے والے طلبا کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ ان تمام طلبا نے اسرائیلی زندانوں میں قید رہنے کے ساتھ ساتھ اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام گریجوایشن کا کورس کیا تھا۔ پاس ہونے والے طلبا النقب، ریمون، ایشل، جلبوع، نفحہ او عسقلان جیلوں میں قید ہیں۔

درایں اثنا فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین قدری نضال ابو بکر نے ایک بیان میں اسرائیلی زندانوں میں گریجوایشن کرنے والے طلبا اور ان کی امتحانات میں کامیابی پرانہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں‌نے کہا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کا تحصیل علم کا سفر جاری رکھنا فلسطینی قوم کے علم کے حصول کے اجتماعی شوق کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے انتقامی حربوں کے باوجود حصول علم کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی