پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فوج کی نفری بڑھا دی

جمعرات 30-جولائی-2020

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر مزید فوجی کمک تعینات کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی شمالی سرحد پر فوج کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فوج کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ جدید ترین مواصلاتی نظام اور دیگر جدید ہتھیار بھی لبنان کی سرحد پر پہنچائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر قابض فوج لبنانی حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد اسرائیلی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیاتھا کہ حزب اللہ کے تین سے چار جنگجوئوں‌پر مشتمل سلیپر سیل نے اسرائیلی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی جس پر فوج کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی۔ تاہم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ کسی قسم کی جھڑپ کی سختی سے تردید کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی