یکشنبه 04/می/2025

فلسطین میں‌کرونا کے مزید 520 کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں‌بحق

جمعرات 30-جولائی-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کی گذشتہ 24 گھنتوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 520 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے چار اضلاع سلفیت، بیت لحم، جنین اور رام الہ البئرہ میں کرونا کے 74 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ ایک مریض کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 8269 فعال کیسز ہیں جب کہ 6107 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مجموعی طور پر 82 اموات ہوئی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق القدس میں کرونا کے مزید 174 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت 17 فلسطینیوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ تین کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھںتوں کےدورانن القدس میں 211، الخلیکل میں 250،رام اللہ میں 16، طولکرم میں تین، بیت لحم میں 12، جنین میں 9، نابلس میں 7، اریحا میں 4، قلقیلیہ اور سلفیت میں ایک ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی