پنج شنبه 01/می/2025

قابض صہیونی حکام نے مغربی کنارے میں فلسطینی املاک مسمار کر دیں

جمعرات 30-جولائی-2020

قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کے روزمغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں متعدد فلسطینی املاک کو مسمار کرنے اور فلسطینیوں کی ملکیتی زمینوں کو ضبط کرنے کے  احکامات جاری کیے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی حکام نے مغربی کنارے کے ضلع سلفیت میں رافت گاوں میں 15 ایکڑ فلسطینی زمین کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

رافت کی دیہاتی کونسل کے سربراہ حسیب عیاش نے کہا کہ متاثرہ زمینیں مرعی عیاش، ناشط عیاش اور محمود اصبع کی ملیکت ہیں۔

اسی دوران قابض صہیونی حکام نے طالکرم اور جنین شہروں کے درمیان فراسین قصبے میں 36 فلسطینی املاک کی مسماری کے احکامات جاری کیے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی حکام کے عملے نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے  قصبے پر ہلہ بولا اور متعدد رہائشی عمارتوں ، زرعی املاک ، پانی کے کنووں اور دوسری املاک کے  کام کو روکنے کے حکم نامے تقسیم کیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی