چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا کی وجہ سے 10 ہزار فرزندان توحید کا فریضہ حج

جمعہ 31-جولائی-2020

حجاز مقدس میں 10 ہزار فرزندان توحید اس بار فریضہ حج ادا کررہےہیں۔ کل جمعرات کے روز کرونا پروٹوکول کے مطقابق دس ہزار مسلمانوں نےفریضہ کے مناسک کی ادائی میں منیٰ سے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا۔
کرونا کی وبا کی وجہ سے اس بار صرف سعودی عرب کے مقامی شہریوں اور مملکت میں موجود 10 ہزار مسلمانوں کوفریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔
حجاج کرام جمعرات کے روز تلبیہ پڑھتے ہوئے منیٰ سے مسجد نمرہ پہنچے۔وہاں انہوں‌نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور مغرب کی نماز تک دعا اور عبادت میں مشغول رہے۔ اس کے بعد حجاج کرام مزلدلفہ کی جانبب  روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کیں اور
رات وہاں وہیں گذاری۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں حج کے مناسک کا آغاز بدھ کونماز فجر کے بعد حجاج کی مکہ سے منیٰ کی طرف روانگی کےساتھ یوا۔ حجاج کرام نے منیٰ میں یوم ترویہ کے مناسک ادا کیے۔ اس موقعے پر کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر صحت کے حوالے سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ اس کےساتھ ساتھ عازمین حج کی فول پروف سیکیورٹی کا بھی بندو بست کیا یا تھا۔
 

مختصر لنک:

کاپی