یکشنبه 04/می/2025

فلسطین میں‌کرونا کے 247 مریض صحت یاب۔ اموات صفر ہوگئیں

اتوار 2-اگست-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں ‌میں کرونا کے 247 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ گذژتہ چوبیس گھنٹوں ‌میں کرونا کے کسی مریض کی وفات کی تصدیق نہیں ‌کی گئی۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل میں‌کرونا کے 238 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ جنین میں سات اور طولکرم میں دو مریض صحت یاب قرار دیے گئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ القدس میں 18، الخلیل میں 219، رام اللہ البیرہ میں 28، طولکرم میں 3، بیت لحم میں ایک، جنین میں 4، نابلس میان پانچ، اریحا اور وادی اردن میں 41، قلقیلیہ میں دو اور غزہ میں‌دو افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطین میں کرونا کے 14 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ چار کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی