قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں حارس کے مقام پر فلسطینیوں کو عید کی نماز کی ادائی سے روک دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین قابض فوج نے حارس کے مقام پر عید کی نماز کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ فلسطینی شہری اس اراضی پر نماز ادا کرنا چاہتے تھے جسے صہیونی فوج نے قبضے میں لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطینیوں کی بڑی تعداد عید کی نماز کی ادائی کے لیے متاثرہ فلسطینی اراضی پرجمع ہوئے مگر قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں نماز کی ادائی سے روک دیا۔