اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید چار مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1786 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طورپر 319 کرونا مریضوں کی حالت خطرے میں ہے اور 149 کو درمیانے درجے کے خطرے میں بتایا گیا ہے۔100 مریض اسرائیل میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 8 اعشاریہ 8 فی صد مریض کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
ًخیال رہے کہ صہیونی حکومت نے کرونا کی وبا کی دوسری لہر کے اٹھنے کے بعد ملک بھر میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔صہیونی حکومت کی طرف سے کرونا کی وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر مقبوضہ فلسطینی شہروںہفتہ وار بنیادوں پر احتجاج جاری ہے۔