فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جب کہ مزید 353 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 199 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 2936 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ ان میں سے تین اموات الخلیل اور ایک اریخا میںہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 57 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔
نئے سامنے آنے والے کیسز میں 158 کا تعلق الخلیل، نابلس سے 20، اریحا اور وادی اردن سے 21، ا بیت لحم ، سے 4، قلقیلیہ سے پانچ، رام اللہ سے 14، ، طولکرم میں سے 25 اور القدس سے 104 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔