شنبه 16/نوامبر/2024

بعض عرب ممالک تونس میں‌جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں: راشد الغنوشی

جمعہ 7-اگست-2020

تونس کی اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ کے سربراہ اور تونسی پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوشی نے کہا ہے کہ  بعض عرب ممالک کو تونس میں‌جمہوریت اورانسانی آزادیوں پر تشویش ہے۔ یہ ممالک تونس میں جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں۔

الغنوشی کا مزید کہنا تھا کہ تونس میں جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے عرب ممالک کا وفادار میڈیا یہ ظاہر کرنےکی کوشش کررہا تھا کہ میں پارلیننٹ کا اسپیکر نہ بن سکوں۔

ان عرب ممالک نے مجھے پارلیمنٹ کااسپیکر بنانے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی مگر ارکان پارلیمان کی اکثریت نے بیرونی دبائو مسترد کردیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عرب ممالک بالخصوص خلیجی ممالک کے ٹی وی چینل تونس میں جمہوری آزادیوں کے خلاف کیوں سرگرم ہیں اور انہیں تونس کی جمہوریت سے کیوں خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو تونسی پارلیمنٹ میں راشد الغنوشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی جس میں 217 کے ایوان میں 109 رکان نے راشد الغنوشی پر اعتماد کا اظہار کیا جب کہ 97 ارکان نے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی