جمعه 15/نوامبر/2024

مشکل کی گھڑی میں یورپی یونین کی لبنان کو 39 ملین ڈالر کی امداد

جمعہ 7-اگست-2020

یورپی یونین کی جانب سے لبنان کی حکومت کو  مشکل کی گھڑی میں 33 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 39 ملین ڈالر بنتی ہے۔

یورپی یونین کی ہائی کمشنر اورسلا فون دیلائن  نے لبنانی وزیراعظم حسان دیاب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے لبنان کی ایک بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں اور ان کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کو 33 ملین یورو کی امداد فراہم کرےگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں میں 140 افراد ہلاک اور 5ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی