فسلطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن کے 9 اضلاع میں کرونا کے مزید 453 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 289 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض ہلاک ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسیطنی وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہے کہ الخلیل میںکرونا کے 183، نابلس میں 22، اریحا میں 6، بیت لحم میں 25، قلقیلیہ میں 10، جنین میں 4، رام اللہ البیرہ میں 46، القدس گورنری میں 152 اور القدس شہر میں 120 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الخٌیل میں 242، قلقیلیہ میں 7، راماللہ البیرہ میں 40 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔