جمعه 15/نوامبر/2024

اتوار کو 57 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے مرتکب

پیر 10-اگست-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری کی فول پروف سیکیورٹی میں کل اتوار کے روز ساٹھ کے قریب یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں اور یہودی مذہبی اداروں کے طلبا کی بڑی تعداد سمیت دیگر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ‌میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ صہیونی انٹیلی جنس حکام مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے کو اپنا مرکز بنایا اور باب مصلیٰ رحمت میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی