جمعه 15/نوامبر/2024

امارات سے معاہدے تک غرب اردن کا الحاق روکا گیا تھا: اسرائیلی وزیر

پیر 17-اگست-2020

اسرائیل کے وزیر خزانہ یسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے اعلان تک غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق عارضی طور پرروکا گیا مگر معاہدے کے اعلان کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیرنے سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارات سے معاہدے کے اعلان تک غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کا اعلان روکا گیا تھا۔ تاہم عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق بھی اہم ہے اور اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی انٹیلی خفیہ ادارے’ موساد’ کے سربراہ آئندہ چند روز تک متحدہ عرب امارات کا اعلانیہ دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ آئندہ ستمبر میں امریکا میں ہونے والے امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی معاہدے کے خدو خال پر اماراتی حکام سے بات کریں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پائے معاہدے پر فلسطینی قیادت بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ ، تحریک فتح ، اسلامی جہاد، فلسطینی اتھارٹی اور دیگر فلسطینی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے۔ فلسطینی قیادت نےاسے قضیہ فلسطین کے ساتھ امارات کی خیانت قرا ردیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی