شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا

منگل 18-اگست-2020

اسرائیل کے توانائی کے وزیر یووال شنائنٹز نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا پروگرام مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا اور منصوبے کو ہرصورت میں مکمل کیا جائے گا۔

اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اسرائیلی وزیر نے کہا کہ غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری یک دم قائم نہیں ہوگی بلکہ اس پر مرحلہ وار عمل ہوگا اور آخر کار ہم اس منصوبے پر عمل درآمد کرلیں گے۔

اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ابتدائی طور پر یقین دلایا ہے کہ واشنگٹن غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا حامی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے چند ماہ قبل غرب اردن کے 30 فی صد علاقے کو یکم جولائی سے اپنی خود مختاری میں لانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں صہیونی حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے ابھی مزید مشاورت کرے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی