مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم اشتیہ نے کہا کہ اسرائیل سے عرب ممالک کے تعلقات اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی سرپرستی میں نماز کی ادائیگی ناقابل قبول ہے۔ جہاں تک غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری معطل کرنے کا معاملہ ہے تو یہ
فلسطینی قوم کے مضبوط اور اجتماعی موقف کا نتیجہ ہے۔
محمد اشتیہ نے کہا کہ کل بدھ کے روز فلسطینی اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس منعد ہو رہا ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور اس کے مضمرات پر روشنی ڈلای جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عربامارات کو اپنے اسلحہ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے القدس ار فلسطینی قوم کو بہ طور قیمت پیش نہیں کرنا چاہیے۔
فلسطینی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ رام اللہ حکومت غرب اردن پر اسرئیل کے الحاق، یہودی توسیع پسندی اور اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے حملوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔