پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے حملوں کے 5 واقعات

ہفتہ 27-جولائی-2024

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مزاحمتیکارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

انفارمیشن سینٹر "معطی” کی طرف سے جاریا یک بیانمیں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹون کے دوران غرب اردن میں ہونے والی مزاحمتیکارروائیوں میں پانچ مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ دھماکہ خیز مواد کےدھماکے، آباد کاروں کے ساتھ تصادم اور مشتعل نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان نوجھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے۔

شمالی شہر جنین میں مزاحمتی کارکنوں اور قابض فوج کے درمیانمسلح جھڑپیں ہوئیں اور مزاحمت کاروں نے قابض فوج پر بم حملہ کیا۔

مزاحمت کاروں نے قلقیلیہ کے مشرقی دروازے کے قریب قابض فوجیوںپر فائرنگ کی۔

کفر قدوم میں مشتعل نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیںبھی ہوئیں جن میں قابض فوج پر سنگ باری کی گئی۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس، طبلاس اور شعفاط کےقصبوں میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوجکے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مشتعل نوجوانوں نے رام للہ کے علاقے سلواد میں ہونے والیجھڑپوں کے دوران قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

نابلس میں بیت دجن، بلاطہ کیمپ اور جبل ابو صبیح میں بھیقابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کے واقعات ہوئے۔

بیت لحم کے علاقے عش غراب میں مزاحمت کاروں نے قابض فوج پرفائرنگ کی۔

عقبہ اور طوباس میںقابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے دیکھے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی