یکشنبه 04/می/2025

غزہ میں فلسطینی نسی کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 39258 ہوگئی

ہفتہ 27-جولائی-2024

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امریکیاور مغربی ملکوں کی حمایت اور مدد سے اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کیمنظم نسل نسل کشی کے نتیجے میں 39258 شہید اور 90589 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہاکہ اسرائیلی قابضفوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے، جس کے نتیجےمیں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید اور 103 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے کہا کہ قابض فوج کےہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عامکے تسلسل میں کچھ دیر قبل دیر البلح کے علاقے میں خدیجہ اسکول (ایک فیلڈ میڈیکل پوائنٹ)کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداءاور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اورخواتین شامل ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ خان یونس گورنری میں آج صبح سے جاریقابض فوج کے ہاتھوں قتل عام میں 23 فلسطینی شہید اور 89 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتیہے۔

مختصر لنک:

کاپی