جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں ایک اسکولہاؤسنگ اور ایک فیلڈ ہسپتال سمیت بے گھر افراد کواسرائیلی فوج نے تازہ بمباری کانشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ جارحیت میں ہسپتال اور اسکول میںقیامت بر پا ہے اور اب تک درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروںنے دیر البلح میں خدیجہ سکول کے اندر قائم ایک "فیلڈ ہسپتال” پر تین میزائلوںسے حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں 31 شہری شہید اور بچوںاور خواتین سمیت 100 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی گورنری کے خدیجہ سکول میں فیلڈ ہسپتالکے قتل عام کے شہداء میں 15 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
سرکاری میڈیا نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی قابضفوج کی طرف سے جاری قتل عام اس کی صحت کے نظامکو اکھاڑ پھینکنے اور ہسپتالوں کی تباہی اور انہیں نذرآتش کئے جانے کی مجرمانہپالیسی کا تسلسل ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سرجیکل آپریٹنگ رومز میں ادویات اورسرجری کے آلات کی قلت ہے اور عملے کو ہرلمحے آنے والے مریضوں اور زخمیوں کے علاجمیں دشواری پیش آ رہی ہے۔
زخمیوں کے بیرون ملک علاج پر عائد پابندی اور کراسنگز پراسرائیلی فوج کے قبضے کے بعد غزہ کے تباہ حال ہسپتالوں پر بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
سرکاری میڈیا آفس نے دیر البلح میں ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی۔اور اسے اسرائیلی قابض فوج کا جنگی جرم اور معصوم فلسطینیوں کا سوچا سمجھا قتل عامقراردیا۔
سرکاری میڈیا نے اسرائیلی قابض دشمن اور امریکی انتظامیہ کوبے گھر اور عام شہریوں کے خلاف اس قتل عام کے تسلسل کا مجرم قرار دیا۔