پنج شنبه 01/می/2025

اردنی شہید کے مبینہ جسد خاکی کی کئی عشروں بعد قبرستان میں تدفین

جمعہ 28-اگست-2020

گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں بیتا کے مقام پر ایک درخت کے نیچے  قبر میں دفن ایک اردنی شہید کا جسد‌ خاکی وہاں سے قبرستان میں منتقل کرنے کے بعد وہاں‌اس کی تدفین کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1967ء کی عرب ۔ اسرائیل جنگ میں اردن کے ایک سپاہی کی شہادت کے بعد اسے  زعترہ کے مقام پر ایک انجیر کے درخت کے نیچے دفن کیا گیا تھا۔ حال ہی میں صہیونی ریاست نے اس مقام پر ایک سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی شروع کی تو فلسطینی شہریوں نے شہید اردنی سپاہی کا جسد خاکی وہاں سے بیتا قصبے کے قبرستان میں منتقل کردیا۔

شہید کے جسد خاکی کی دوبارہ تدفین میں فلسطینی شہریوں اور سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ اردنی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی سرکاری اعزاز واکرام کےساتھ دفن کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی