شنبه 16/نوامبر/2024

روس کا فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششیں‌جاری رکھنے کا عزم

جمعہ 28-اگست-2020

روس نے ایک بار پھر باور کرایا ہے ماسکو فلسطینی دھڑوں بالخصوص تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزحمت ‘حماس’ کے درمیان مصالحتی کوششیں جاری رکھے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے گذشتہ روز جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل قیس عبدالکیرم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں‌نے کہا کہ روس حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی کوششیں‌جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں عن قریب فلسطینی دھڑوں کو مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے ماسکو کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے ماضی میں بھی فلسطینی قوتوں میں صلح اور مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔ فلسطینی جماعتوں میں مصالحت اور وحدت کے لیے ماسکو آئندہ بھی اپنی کوششیں‌جاری رکھے گا۔

دوسری جانب فلسطینی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل بسام صالحی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوتوں میں مصالحت کے لیے ابھی تک روس کی طرف سے کوئی دعوت موصول نہیں ہوئی تاہم اس حوالے سے جلد پیش رفت کی توقع ہے۔

گذشتہ برس فروری میں فلسطین کی 12 جماعتوں نے روس کی میزبانی میں ماسکو میں قومی مصالحتی عمل کے لیے مذاکرات کیےتھے۔اس اس اجلاس میں امریکا کے فلسطین سے متعلق سینچری ڈیل نامی امریکی منصوبے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی