جمعه 02/می/2025

اسرائیل کی غزہ میں کرونا سے نمٹنے کے لیے مدد کی مشروط پیش کش

اتوار 30-اگست-2020

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’13’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ثالثوں کے ذریعے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر غزہ سے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے اور آتش گیر غبارے پھینکے جانے پرپابندی لگائی جاتی ہے تو حکومت غزہ میں کرونا کی وبا سے نمٹنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انتظامیہ کو کرونا سے نمٹنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ تاہم ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ پیش کش صرف اسی صورت میں قابل عمل ہے کہ غزہ سے فلسطینی آتش گیر غبارے پھینکنے کا سلسلہ بند کردیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق غزہ میں کرونا کی وبا حماس کو علاقے میں اسرائیل مخالف سرگرمیوں کو روکنے پر مجبور کردے گی۔

ادھر اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال تیزی کے ساتھ ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی