اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ یسرائیل ھیوم’ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے ساتھ ساتھ حیفا اور الناصرہ شہروں میں قونصل خانے کھولنے پربھی غور کررہا ہے۔ اس کے علاوہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ثقافت، تاریخ اور لسانیات کے شعبوں میں بھی کام کا فیصلہ کیا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق ابو ظبی پہلے مرحلے میں الناصرہ شہر میں قونصل خانہ کھولنے پرغورکررہاہے جب کہ دوسرے مرحلے میں حیفا شہرمیں بھی سفارت خانہ کھولا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی حیفا بندرگاہ اور امارات کی دبئی انٹرنیشنل پورٹ کے درمیان بھی رابطہ کاری کافیصلہ کیا ہے۔