فلسطینی اتھارٹی کےوزرا کا ایک وفد گذشتہ روز کرونا سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی پہنچ گیا۔ فلسطینی وفد شمالی غزہ سے ایریز گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا۔
وفد میں فلسطینی وزیر برائے ہائوسنگ محدم زیارہ، وزیر برائے آب پاشی اسامہ السعداوی، وزیر ثقافت عاطف ابو سیف، خاتون وزیر برائے امور نسواں آمال حمد اور وزیر صحت می کیلہ شامل ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کا وفد تین روز تک غزہ میں قیام کرے گا۔ اس دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پر قابو پانے میں مقامی انتظامیہ کی مدد اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
فلسطینی وفد آج ہفتے کے روز کرم ابو سالم سے بھیجا طبی سامان بھی وصول کرے گا۔ جس میں وینٹی لیٹر، ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان شامل ہے۔
یہ وفد ایک ایسے وقت میں غزہ پہنچاہے جب دوسری طرف غزہ کی پٹی میںکرونا کے مزید 116 مریض سامنے آئے ہیں۔