فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریات اربع یہودی کالونی کے آباد کاروں نے ایک فلسطینی بچہ گاڑی تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی گاڑی فلسطینی بچے کو روندنے کے بعد کریات اربع یہودی کالونی میں چلی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت کافی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ غرب اردن میں قابض یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوںکی جان و مال پرحملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ آئے روز یہودی آباد کار قابض فوج کی سیکیورٹی میں فلسطینی شہریوں پرحملے کرتے اور انہیں گاڑیوں تلے روندتے پھرتے ہیں۔