افریقی ملک چاڈ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اگلے سال اپنا سفارتخانہ کھولنے سے متعلق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
چاڈ کی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں چڈ کا سفارتی مشن کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی پریس میں چھپنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایک مختصر بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم القدس میں سفارتی مشن کھولنے کے کسی منصوبے کی واضح طور پر تردید کرتے ہیں۔
یہ بیان چاڈ کے وفد کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چاڈ اور اسرائیل نے 20 جنوری 2019 کو اپنے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔