فلسطینی وزرات صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 87 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غزہ میں کرونا کے شبے میں 1587 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔
وزارت صحت کی یومیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1233 ہوگئی ہے۔ ان میں 1228 کیسز شہری آبادی میں ہیںجب کہ 5 قرنطینہ مراکز میں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غزہ میں کرونا کے 25 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے جب کہ غزہ میں کرونا کی 9 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔