پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل کے زیر تسلط فلسطینی شہروں ‌میں کرونا کے 8 ہزار سے زاید کیسز

پیر 14-ستمبر-2020

اسرائیل کے زیرتسلط شمالی اور جنوبی فلسطینی شہروں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عرب ہنگامی کمیٹی کے مطابق سنہ 1948ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں لیے گئے علاقوں میں کرونا کے مزید 2451 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جب کہ گذشتہ جمعرات کو 2223 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے تھے۔ اس وقت مقبوضہ فلسطینی شہروں میں کرونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 8 ہزار 55 تک پہنچ گئی ہے۔

کمیٹی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کےدوران شمالی فلسطینی علاقوں میں کرونا کے چار ہزار سے زاید کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 55 ہے۔

رپورٹ کے مطابق ام الفحم میں 244، الناصرہ میں 96، باقہ میں 90، شفاعمرو میں 86، کفر قاسم میں 80، الطیبہ میں 79، کفر قرع میں 67، طمرہ میں 66، جدید المکر میں 61،ابو سنان اور قلنسوہ میں 54، عرابہ میں 52، دیر الاسد میں 50 کرونا مریض موجود ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی