قابض اسرائیل کی انٹیلی جنس فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران سلوان کے مقام سے 80 سالہ بزرگ فلسطینی کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض انٹیلی جنس حکام نے 80 سالہ عبدالرحیم بربر کو سلوان ٹائون کی راس العامود کالونی سے اس کے گھر سے اٹھا کرغائب کردیا۔
خیال رہے کہ عبدالرحیم بربر کا ایک بیٹا مجد بربر سنہ 2001ء سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہے اور اسے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔