فلسطینی اسیران کی سوسائٹی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ریمون جیل کی انتظامیہ نے دو جیلروں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد جیل کے تمام حصوں کو بند کر دیا ہے۔
قابض اسرائیلی حکام (آئی او اے) نے ان قیدیوں کی آج کی اور آنے والے دنوں کی تمام ملاقاتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
اسیران کی سوسائٹی نے کہا کہ یہ دونوں جیلر وہ لوگ ہیں جو قیدیوں کے عدالتی اجلاسوں میں منتقلی کے ذمہ دار ہیں جو ریمون جیل کے اندر ویڈیو کے ذریعے ہوتے ہیں۔
قابض صہیونی حکام نے قیدیوں کو آگاہ کیا کہ منگل کے روز گذشتہ دنوں کے دوران حراست میں لئے گئے افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاءیں گے۔
ریمون کے اسیران نے سوسائٹی کو کہا کہ انتظامیہ نے ٹیسٹوں کے نتائج واپس آنے تک جیل کو ایک علیحدگی کا مرکز بنا دیا ہے ، اور ان حصوں کے مابین نقل و حرکت کو روک دیا ہے جہاں سے قیدیوں کو عدالتوں میں لے جایا گیا۔