قابض صہیونی فوجیوں نے سوموار کے روز علاج کے لیے مقبوضہ بیت المقدس جانے والے کینسر کے مریض فلسطینی کو غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون گزرگاہ سے گرفتار کر لیا۔
اسیران اور اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران کے امور میں تعلیم اور دستاویزی یونٹ کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے خبررساں ایجنسی اناضول کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ۳۵ سالہ شہری کو گرفتار کر لیا جو پٹی کے جنوب میں خان یونس کو رہاءشی ہے۔
فروانہ نے مزید کہا کہ فلسطینی شہری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مقبوضہ بیت المقدس میں ہسپتالوں سے علاج کی غرض سے بیت حانون سرحدی گزرگاہ سے گزر رہا تھا۔
اس سال صہیونی فوجیوں کی جانب سے بیت حانون گزرگاہ سے گرفتار کیے جانے والے افراد کی تعداد 10 ہو گءی ہے۔
فروانہ نے نشاندہی کی کہ اسراءیلی فوجیوں نے سفر کی ضرورت کا استحصال کرتے ہوئے غزہ کے شہریوں کو گرفتاری ، حراست میں لینے اور تفتیش کرنے اور بلیک میل کرنے کے لیے کراسنگ کو ایک جال میں تبدیل کردیا ہے۔
بیت حانون بارڈر کراسنگ شمالی غزہ کی پٹی میں ، بیت حانون شہر کی سرحدوں پر واقع ہے ، اور غزہ اور مغربی کنارے اور باقی مقبوضہ علاقوں کے درمیان لوگوں کی آمد و رفت کا ذریعہ ہے۔
صہیونی فوجیوں نےبیت حانون گزرگاہ سے کینسرکےمریض فلسطینی کوگرفتار کرلیا
منگل 15-ستمبر-2020
مختصر لنک: