قابض صہیونی حکومت نے اتوار کے روز جنوبی بیت لحم میں غیرقانونی صہیونی آبادکار بستی عفرت میں 980 نءے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
نوآبادیات اور مزاحمتی دیوار کے کمیشن کے سینئر عہدیدار حسن بریجیہ نے کہا کہ اسرائیلی وزارت تعمیرات غیر قانونی آبادکار بستی عفرت میں سینکڑوں مکانات تعمیر کرے گی۔
بریجیہ نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ آبادکاری کے منصوبوں کو آہستہ آہستہ نافذ کررہے ہیں ، اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آبادکاروں کے نئے مکانات تعمیر کرنے کے لئے زرعی اراضی کے بڑے حصوں کو شامل کرلیا جائے گا۔