جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں غزہ کی نو فیصد آبادی کوبےدخل کیا: یو این

پیر 29-جولائی-2024

اقوام متحدہ کے رابطہدفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نےبتایا ہے کہ ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج کےجبری انخلاء کے احکامات کی وجہ سے صرف گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی کی 9 فیصد آبادی بےگھر ہونا پڑا۔

’صفا‘ کی رپورٹکے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر نے وضاحت کی کہ فوج نے کل اتوار کو محفوظ قرار دیےگئے علاقے سے 29000 افراد کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بار بار نقل مکانی شہریوں کو وقار کے ساتھ زندہ رہنے کی صلاحیت سے محرومکر دیتی ہے۔

اقوام متحدہ نےکہا کہ اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کا اندازہ ہے کہ پیر کو انخلاء کا حکمجاری ہونے کے بعد سے اس ہفتے خان یونس اور دیر البلح سے ایک لاکھ نوے ہزار سے زیادہفلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء مشرقیخان یونس میں اب بھی سینکڑوں دیگر افراد پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ لڑائی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کےدفتر نے بتایا کہ کی کہ انخلاء کے حالیہ احکامات اور جنگ میں شدت نے امدادیکارروائیوں کو متاثر کیا اور خان یونس میں شہریوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کیکوششوں کو نقصان پہنچایا۔

اقوام متحدہ کےرابطہ دفتر’اوچا‘ نے کہا کہ مسلسل عدم تحفظ اور انسانی ہمدردی کے کام کرنے والےکارکنوں کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے صرف کریم ابو سالم رسائی پوائنٹ مختص کرنےسے غزہ میں ہنگامی طبی ٹیموں کی تعیناتی کی کوششوں کو نقصان پہنچاہے۔

قابل ذکر ہے کہغزہ میں صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلیحملے میں اب تک کم از کم 39324 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی