پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں‌ کرونا کیسز میں غیر مسبوق اضافہ، ایک دن میں 5 ہزار کیسز

بدھ 16-ستمبر-2020

اسرائیلی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں غیرمسبوق اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے پانچ ہزار نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے 4973 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا کیسز کی یہ تعداد رواں سال اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 273 ہوچکی ہے جب کہ 1141 اموات ہوئی ہیں۔ ایک لاکھ 20 ہزار 443 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس وقت اسرائیلی اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا مریضوں میں 533 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 140 مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی